کرناٹک کے ناگامنگلا ٹاون میں گنیش جلوس کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم _ دکانوں اور گاڑیوں کو جلا دینے کے واقعات ؛ 52 افراد گرفتار

کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ناگامنگلا ٹاون میں چہارشنبہ کی رات گنیش جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔
مبینہ طور پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بدری کوپلو کے عقیدت مند گنیش کی مورتیوں کو وسرجن کے لیے لے جا رہے تھے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جب جلوس مرکزی سڑک سے گزر رہا تھا، مبینہ طور پر جلوس پر پتھر پھینکے گئے۔
اس کے بعد کئی ہندو نوجوانوں نے گنیش کی مورتی کو پولیس اسٹیشن کے سامنے رکھ کر انصاف کے حصول کے لیے احتجاج کیا۔ اس دوران ایک گروپ نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے چند دکانوں کو آگ لگا دی اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دونوں کو ایک دوسرے پر پتھر پھینکتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔پولیس اور ریونیو کے سینئر افسران ہجوم کو پرامن کرنے اور صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
اس کے بعد، پولیس نے علاقے میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا، اور صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے بھارتی شہری تحفظ سنہتا کی دفعہ 163 نافذ کر دیا گیا۔
گنیش جلوس کے دوران ناگاامنگلا میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پولیس نے جمعرات کو 52 لوگوں کو حراست میں لے لیا۔اور ٹاون میں تعلمیی اداروں کو تعطیل دے دی گئی ہے