نیشنل
مندر کی دیوار گرنے سے 8 افراد ہلاک – آندھراپردیش میں واقعہ

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع کے سمہاچلم میں مشہور اپنا سوامی مندر میں چہارشنبہ کی صبح دیوار گرنے کے نتیجہ میں 8بھکت ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔مہلوکین میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس اور فائربریگیڈ کے عہدیدار فوری طور پر وہاں پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ملبہ ہٹاکر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب صبح تقریباً 3 بجے، 300 روپے کے ٹکٹ کاؤنٹر کے قریب ایک سمنٹ کی دیوار منہدم ہو گئی۔
مندر میں ‘چندنوتسوَ’ تہوار کے پیش نظر زبردست ہجوم تھا۔سالانہ تہوار کے موقع پر بڑی تعداد میں شردھالو موجود تھے اور قطاریں طویل تھیں۔آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ وی انیتا نے جائے حادثہ کا فوری دورہ کیا اور امدادی کاموں کی نگرانی کی۔