نیشنل

مہاراشٹرا بورڈ امتحانات میں چیٹنگ کے لیے چیاٹ جی پی ٹی کا استعمال 81 طلباء معطل

نئی دہلی: بورڈ امتحانات میں طلبہ کی چیٹنگ کروانے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے امتحانی عملے نے مدد کی ایسا ایک واقعہ ریاست مہاراشٹر میں سامنے آیا ہے۔ اس معاملے پر حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو معطل کر دیا ہے۔

 

حکام کے مطابق حال ہی میں مہاراشٹر میں منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں بے ضابطگیوں کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئیں۔مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ضلع بیڈ کے کئی

 

اسکولوں میں طلبہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر نقل (ماس کاپیئنگ) کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کے دوران امتحانی عملے نے چیٹ جی پی ٹی میں جوابات دیکھ کر طلبہ کو بتائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر متعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

 

ماس کاپیئنگ میں تعاون کرنے کے الزام میں ضلع بھر میں 81 امتحانی عملے کے افراد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے اور بورڈ امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button