9 لاکھ ہندوستانیوں نے ہندوستانی شہریت چھوڑ دی

نئی دہلی: گزشتہ پانچ برسوں میں تقریباً 9 لاکھ ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑ دی ہے۔ یہ بات مرکزی مملکتی وزیر برائے امورِ خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے پارلیمنٹ میں بتائی۔ بھارتی شہریت سے متعلق پارلیمنٹ میں پوچھے گئے ایک
سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے یہ اعداد و شمار پیش کیے۔ مملکتی وزیر کے مطابق حکومت ہر سال بھارتی شہریت ترک کرنے والوں کا ریکارڈ محفوظ کرتی ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے 2019 کے درمیان 11,89,194
افراد نے بھارتی شہریت چھوڑ دی۔گزشتہ 14 برسوں میں ملک کے 20 لاکھ سے زائد شہری بھارتی شہریت ترک کرچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی شہریت اختیار کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مملکتی وزیر نے مزید بتایا
کہ حالیہ سالوں میں غیر ملکی شہریت لینے والوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ہے اور صرف پچھلے پانچ سال میں تقریباً 9 لاکھ بھارتیوں نے اپنی Indian Citizenship چھوڑ دی ہے۔



