نیشنل

9 ملازمین پولیس کو سزائے موت۔ لاک اپ ڈیتھ معاملے میں مدورائی کی عدالت کا فیصلہ

نئی ڈہلی: تمل ناڈو کے ضلع توت کُڈی کے ساتدنکولم سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کی لاک اپ میں موت کے معاملے میں مدورائی عدالت نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے۔

 

عدالت نے تمل ناڈو پولیس کے 9 ملازمین کو سزائے موت سنائی ہے۔19 جون 2020 کو لاک ڈاؤن کے دوران مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک موبائل دکان کھلی رکھنے کے الزام میں دکان کے مالک جے راج اور ان کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

 

سنٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) جس نے اس کیس کی تفتیش سنبھالی، نے پولیس اہلکاروں پر قتل اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے۔ طویل سماعت کے بعد عدالت نے تمام نو اہلکاروں کو قتل کا مجرم قرار دیا جن میں انسپکٹر ایس۔ شری دھر، سب انسپکٹرس پی۔ رگھو گنیش اور کے۔ بالا کرشنن، ہیڈ کانسٹیبلز ایس۔ مروگن اور اے۔ سامیدورائی، اور کانسٹیبلز ایم۔ متهوراج، ایس۔ چیلا دورائی، ایکس۔ تھامس فرانسس، اور ایس۔ ویلوموتھو شامل ہیں۔

 

پولیس کی حراست میں ان پر شدید تشدد کیا گیا جس کے باعث دونوں کی موت ہو گئی۔اس واقعے میں ملوث نو پولیس اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button