نیشنل

جم میں ورزش کے دوران ایک بزنس مین کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

ممبئی _ 22 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ایک جم میں ورزش کے دوران ایک بزنس مین کو دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہوگئی۔

 

سیمران موٹر کے مالک کوالجیت سنگھ بگا اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ معمول کے مطابق ورزش کرنے جم گئے۔ تاہم ورزش کے دوران وہ اچانک گر گئے اور لمحوں میں ہی دم توڑ گئے۔ جم میں گرنے کے بعد ان کے ساتھی انہیں سی پی آر کیا جس کے بعد انہیں ہاسپٹل بھی لے گئے ۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہاسپٹل لے جانے سے پہلے ہی اس نے آخری سانس لی۔

 

اس دوران موت کا پورا سنسنی خیز ویڈیو جم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہر ایک شخص کا یہی کہنا ہے کہ انسان کے زندگی کی کوئی امید نہیں۔ کیونکہ، کلالجیت سنگھ بگا جم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے فٹ نظر آئے  تھے۔ خاص طور پر ورزش کے دوران بھی ان کے جسم کو دیکھ کر کوئی نہیں سوچتا کہ ایسا کچھ ہو گا۔ تاہم، تھوڑی دیر کے بعد، یہ دیکھا گیا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کرتے ہوئے پیچھے ہٹ گئے. اس کے بعد وہ نیچے گر کر فوت ہوگئے ۔ یہ واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا تھا لیکن اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button