نیشنل

گلے میں ٹافی پھنس گئی۔ اترپردیش میں ڈھائی سالہ سیف کی موت

نئی دہلی: مغربی اترپردیش کے ضلع بجنورمیں نہٹورعلاقے کے چک گووردھن گاؤں میں اتوار کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا

 

جس سے پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔‌یہاں ڈھائی سال کے معصوم بچے کے گلے میں ٹافی پھنس گئی اور پھراس کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے جہاں ارکان خاندان پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے وہیں گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق چک گووردھن کے رہائشی شمشاد احمد کا ڈھائی سالہ بیٹا سیف گھر میں ٹافی کھا رہا تھا ۔اسی دوران ٹافی اس کے گلے میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ سانس نہیں لے پایا۔ اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تو گھر والے گھبرا کر اسے فوری طور پرسی ایچ سی نہٹور لے کر پہنچے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ موقع پر موجود ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی بچے کو مردہ قراردے دیا۔

 

اسی دوران سی ایچ سی نہٹور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشیش آریہ نے بتایا کہ بچہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر ڈاکٹروں کو اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ سانس کی نالی میں ٹافی پھنس جانے کے سبب دم گھٹنے سے بچے کی موت ہو گئی۔

 

متوفی بچے کے والد شمشاد احمد گاؤں گاؤں پھیری لگا کردال بیچنے کا کام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button