نیشنل

آلو چپس کی پیکٹ سے نکلا مردہ مینڈک

احمد آباد۔ آئسکریم میں انسان کی کٹی ہوئی انگلی کے ٹکڑے ملنے کا معاملہ ابھی سرد بھی نہیں پڑا تھا کہ ریاست گجرات کے جام نگر میں آلو چپس کے پیکٹ میں مردہ مینڈک دستیاب ہوئی۔

 

یہ اطلاع ملنے کے بعد کل جام نگر میونسپل کے حکام نے پورے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے۔ جام نگر میونسپل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بالا جی ویفرس کے آلو کے چپس کے پیکٹ کو جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاسمین پٹیل نامی ایک لڑکی نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ بالاجی ویفرس کی جانب سے تیار کردہ چپس کے پیکٹ میں ایک مردہ مینڈک ملا ہے، جس دکان سے پیکٹ خریدا گیا تھا متعلقہ عہدیداروں نے اس دکان پر جا کر تفصیلات حاصل کیں۔

 

حکام کے مطابق پشکر دھام علاقہ سے تعلق رکھنے والی جاسمین پٹیل نے بتایا کہ ان کی چار سال کی بھتیجی نے منگل کی شام کو ایک دکان سے چپس کا پیکٹ خریدا تھا اور اس نے مردہ مینڈک کو دیکھنے سے پہلے کچھ آلو چپس کھا لیے تھے۔لڑکی نے کچھ چپس کھانے کے بعد مینڈک کو دیکھ کر پیکٹ پھینک دی اور اس بات کی اطلاع انھیں دی، پٹیل کے مطابق انہیں یقین نہیں ہوا لیکن اس کے بعد جب انہوں نے پیکٹ دیکھا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس میں مردہ مینڈک تھا اور بچی صحیح کہہ رہی تھی۔

 

ان کے مطابق بالاجی ویفرس کے ذمہ داروں سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد یہ پیکٹ متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button