نیشنل

پانچ ماہ کے بچہ نے گلے کا‌ کانٹا نگل لیا

نئی دہلی: پانچ مہینے کے بچے نے گلے کا کاٹا یعنی سیفٹی پن نگل لیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں پیش آیا۔ہگلی کے جنگی پاڑہ علاقے کے رہنے والے پانچ ماہ کے لڑکے کو اس کے بہن بھائیوں نے بستر پر سلا دیا جو اس کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

 

بستر پر سیفٹی پن یعنی گلے کا کانٹا رکھا ہوا تھا جسے بچے نے نگل‌لیا۔لڑکے کے والدین اسے قریبی ہاسپٹل لے گئے کیونکہ وہ سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے مسلسل رو رہا تھا۔ یہ‌خیال کرتے ہوئے کہ یہ شاید اسے نزلہ ہوگیا ہے ڈاکٹر نے اس کا علاج کیا

 

تاہم بچہ مسلسل رو رہا تھا۔ بچے کو خاندان والے جمعرات کی دوپہر کولکتہ میڈیکل کالج لے گئے۔ وہاں ایکسرے کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ بچے کی سانس کی نالی میں ایک لمبا پن پھنس گیا ہے۔ ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے

 

کامیابی کے ساتھ آپریشن کرکے گلےکےکانٹے کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button