نیشنل

متھرا شاہی عید گاہ معاملہ اورقطب مینارمیں پوجاکی اجازت کی درخواستوں پرآج ہوگی سماعت

نئی دہلی: واراناسی کی مقامی عدالت کی جانب سے گیان واپی مسجد – شرینگر گوری مقدمہ کے جواز پر سوال اٹھانے والی مسلمانوں کی عرضی کردئیے جانے کےدوسرے دن آج دو اور اہم معاملات پر بھی سماعت ہونے جا رہی ہے۔ پہلا معاملہ متھرا میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد سے وابستہ ہے جبکہ دوسرا معاملہ قطب مینار سے وابستہ ہے۔ دہلی کی عدالت میں قطب مینارکے احاطہ میں پوجا کی اجازت کے مطالبہ سے متعلق درخواست پرسماعت ہوگی۔ اس معاملہ کی سماعت دہلی کی ساکیت عدالت میں ہوگی۔ واضح رہے کہ ایک شخص نے آگرہ سے میرٹھ تک کی زمین کو اپنی آبائی وراثت قرار دیا ہے اور اس نے قطب مینار کو بھی اپنی ملکیت قراردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button