نیشنل

آخری رسومات کے بعد ایک شخص زندہ گھر واپس

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے ضلع سورج پور کے چندر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ پرشوتم ان دنوں سرخیوں میں ہے۔دو دن تک لاپتہ رہنے کے بعد اس کی کوئی خبر نہ ملنے پر اس کے گھر والے سخت پریشان ہوگئے اور پولیس میں

 

 

شکایت درج کرعائی۔ اسی دوران من پور علاقے کے ایک کنویں سے ایک نعش برآمد ہوئی جسے پولیس نے اس کے ارکان خاندان کو دکھایا۔ نعش دیکھ کر ارکان خاندان نے سمجھا کہ یہ پرشوتم ہی ہے اور اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

 

 

بعد میں جب کچھ رشتہ دار گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پرشوتم کو امبیکاپور میں دیکھا ہے۔ یہ سن کر سب حیران رہ گئے۔ ارکان خاندان فوراً 45 کلومیٹر دور امبیکاپور گئے اور وہاں موجود پرشوتم کو منگل کے دن گاؤں واپس لے

 

 

آئے۔اب پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ جس نعش کی آخری رسومات ادا کی گئیں وہ دراصل کس کی تھی۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش مہتو نے بتایا کہ اس معاملے کی تفصیلی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button