نیشنل

بیرسٹر اویسی کی قیامگاہ پر حملہ کرنے والا ایک شخص مرکزی وزیر بنڈی سنجے اور ملعون راجا سنگھ کا حامی نکلا

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس) دہلی میں جمعرات کی رات صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی سرکاری قیامگاہ پر حملہ کرنے والا مرکزی وزیر بنڈی سنجے اور ملعون رکن اسمبلی راجا سنگھ کا حامی نکلا ۔

 

جس نے گزشتہ رات بیرسٹر اویسی کی قیامگاہ پر ان کے نام کی تختی پر اسرائیل کی تائید میں پوسٹر لگا دیا  اور پتھراو کیا تھا

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی شناخت بی جے پی کے سرگرم کارکن ونود کے طور پر ہوئی ہے جس نے یہ حرکت کی اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

واضح رہے کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی قومی دارالحکومت میں واقع قیامگاہ پر حملے کے بعد اشرار نے ان کے مکان کے گیٹ اور بورڈ پر اسرائیل کی تائید میں پوسٹرس لگائے تھے ، حملہ آوروں نے صدر مجلس کے گھر پر "آئی اسٹینڈ وتھ اسرائیل” کے پوسٹر لگائے اور انہیں نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی تھی

 

۔ صدر مجلس کی قیامگاہ پر لگائے گئے پوسٹر پر ہندی زبان میں لکھا ہے "بھارت ماتا کی جئے” اسد الدین اویسی کی اہلیت منسوخ کی جائے۔ صدر مجلس کی قیام گاہ پر حملے کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر لوگ ایک رکن پارلیمنٹ کی قیام گاہ کے سامنے کھڑے ہو کر نعرہ بازی کرتے ہیں

 

اور ویڈیو گرافی کرتے ہیں توپولیس کو کیسے اس بات کا علم نہیں ہوتا، بروقت پولیس وہاں کیوں نہیں پہنچی۔ واضح رہے کہ فلسطین کی حمایت میں نعرہ لگانے کے بعد سے ہی بی جے پی کے ارکان و قائدین صدر مجلس کے خلاف برہمی کا اظہار کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button