جنرل نیوز

نظام اباد ضلع کے واٹر فال میں فوت ہونے والے حیدرآباد کے دو نوجوانوں کی نعشیں ورثا کے حوالے

حیدر آباد حلقہ ملک پیٹ چنچل گوڑہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی منچپہ واٹر فال میں ڈوبنے سے موت واقع.

ملک پیٹ رکن اسمبلی احمد بلالہ کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی بروقت موثر نمائندگی تمام مراحل کی تکمیل کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے.

نظام آباد. 4/نومبر (اردو لیکس) نظام آباد کے منچپہ واٹر فال میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا. تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر کے اسمبلی حلقہ ملک پیٹ چنچل گوڑہ کے رہنے والے دو نوجوان سید موسیٰ واسق ولد سید اسحاق 30 سالہ اور سید یعقوب ولد سید قاسم عمر 31 سال کا نظام آباد کے منچپہ واٹر فال میں تیراکی کے دوران ڈوبنے سے دونوں کی موت واقع ہوگئی. اس حادثے کی اطلاع ملک پیٹھ رکن اسمبلی احمد بن عبداللہ بلالہ انچارج مجلس نظام آباد کو ملتے ہی انہوں نے نظام آباد مجلس قائدین کو مرحوم نوجوانوں کے افراد خاندان کے ہمراہ قانونی کارروائی کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے مراحل کو جلد از جلد تکمیل کے بعد مرحوم نوجوانوں کی نعشوں کو ورثہ کے حوالے کرنے کی ہدایت پر نظام آباد ٹاؤن صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ڈپٹی میئر ادریس خان. ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری و کواپشن ممبر محمد شہباز احمد. مجلسی کارپوریٹرس عبدالسلیم. ماجد صدیقی. کواپشن ممبر ارشد پاشاہ. قائدین مجلس خلیل احمد. عمر فاروق نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل پرتبھا رانی مٹنری ہیڈ ایچ او ڈی ناگراجو موہن کے علاوہ رورل سرکل انسپکٹر سے بات کرتے ہوئے درکار قانونی کارروائی کے بعد جلد از جلد پوسٹ مارٹم کے مراحل کی تکمیل کرواتے ہوئے مرحوم نوجوانوں کی نعشوں کو ورثہ کے حوالے کروایا. بعد ازاں افراد خاندان نے اپنے عزیزوں کی نعشوں کو لے کر حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے.

متعلقہ خبریں

Back to top button