نیشنل

ستمبر میں پارلیمنٹ کا خصوصی 5 روزہ اجلاس _ یونیفارم سول کوڈ بل پیش کرنے کی قیاس آرائی

نئی دہلی، 31 اگست (اردولیکس) مرکز کی مودی حکومت نے 18 ستمبر سے پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس  کا اعلان کیا ہے  پارلیمانی امور کے وزیر پر ہلاد جوشی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی

 

انہوں نے کہا کہ 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں پانچ اجلاس ہوں گے یہ 17 ویں لوک سبھا کا 13 واں اجلاس اور راجیہ سبھا کا 1 26 واں اجلاس ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت امرت کال میں با معنی بحث کرنا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس، جو 20 جولائی کو شروع ہو اتھا، اس مہینے کی 11 تاریخ کو اختتام پذیر ہوا۔ اس اجلاس کے دوران 23 دنوں میں 17 اجلاس ہوئے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے منی پور کے معاملے پر تقریباً ہر روز ایوان میں ہنگامہ کیا تھا۔ تاہم اس دوران حکومت نے ہنگامہ آرائی کے درمیان کئی اہم بلوں کو منظور کرایا۔

 

اسی دوران سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی چل رہی ہے کہ مودی حکومت خصوصی اجلاس میں یونیفارم سول کوڈ یا پھر بیک وقت ریاستی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے انتخابات ” ون نیشن ون الیکشن ” کی بل پیش کرنے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کررہی ہے تاہم این ڈی اے میں شامل جماعتوں نے اس قیاس آرائی کو مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button