نیشنل

اتر کھنڈ میں تین منزلہ عمارت لمحوں میں زمین دوز۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک تین منزلہ ہوٹل کی عمارت سیکنڈوں میں منہدم ہوگئی۔

 

 

اس حادثے میں تین افراد کی موت کی اطلاعات ہیں جبکہ 17 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ رودرا پریاگ اتراکھنڈ میں کیدارناتھ یاترا کے لیے اسٹاپ اوور پوائنٹ ہے۔ کچھ لوگوں نے ہوٹل کی عمارت گرنے کے مناظر کی فلمبندی کی ہے۔

 

 

عمارت تاش کے پتوں کی طرح ڈھیر ہوگئی۔ حادثہ کے فوری بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔ ہوٹل کے گرنے سے علاقے میں دھول کا طوفان اٹھ رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button