نیشنل

بیٹے کی لومیریج پر ماں کی پاگل سے شادی کروانے کی کوشش۔ لڑکی کے برہم گھر والوں کی انتقامی‌کاروائی

حیدرآباد: مشہور تلگو فلم ” چنٹی” میں ہیرو وینکٹیش کے اپنے مالک کی بیٹی سے محبت پر ناراض ہیروئن کے بھائی اس کی ماں کی شادی ایک پاگل سے کروانے کی کوشش کرتےہیں اسی طرح کا واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کلوکنٹہ میں 6ماہ پہلے گووندماں نامی خاتون کے بیٹے نے اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی اور اس سے شادی کرلی۔بعد ازاں لڑکا اپنی بیوی اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ گاؤں چھوڑ کر چلا گیا تھا، حال ہی میں جب لڑکے کی ماں گاؤں واپس آئی تو لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے ایک درخت سے باندھ دیااوراس کی پٹائی کردی اس کے بعد ایک پاگل شخص سے اس کی شادی کرنے کی کوشش کی۔ مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کو بچا لیا۔

 

متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے پوری تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا اور بتایا کہ کس طرح سے اس کے بیٹے کے اونچی ذات سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی پر انتقامی کاروائی انجام دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button