نیشنل
ریلوے تتکال ٹکٹ کیلئے آدھار لازمی

نئی دہلی ۔ مرکز نے ریلوے تتکال ٹکٹوں کے سلسلے میں نئے قواعد متعارف کروائے ہیں۔ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے صرف آدھار کی تصدیق والے لوگ ہی تتکال ٹکٹ بک کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں تمام زونس کو ایک حالیہ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ ریلوے نے اپنے سرکلر میں کہا ہے کہ صرف آدھار سے تصدیق شدہ افراد کو آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا ایپ پر ٹکٹ بک کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ مرکز نے یہ بھی کہا کہ 15 جولائی سے تتکال ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے آدھار پر
مبنی او ٹی پی بھی لازمی ہو جائے گا۔ ریلوے کی وزارت نے ریلوے انفارمیشن سسٹم اور آئی آر سی ٹی سی کو ان احکامات کے مطابق اپنے سسٹم میں تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا ہے۔