نیشنل
ہوٹل میں کھانے کے بل کے ساتھ گیس کے اضافی چارجز وصول

چنئی: کمرشیل گیس سلنڈروں کی کمی ملک بھر میں ہوٹلوں کے کاروبار پر شدید اثر ڈال رہی ہے۔
کئی علاقوں میں ہوٹلیں بند ہو چکی ہیں جبکہ بعض جگہوں پر قیمتیں بڑھا کر کاروبار جاری رکھا جا رہا ہے۔ اس پس منظر میں چنئی کے ایک ہوٹل کا بل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بل میں اڈلی اور وڑا کے ساتھ ساتھ گیس کا خرچ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ہوٹل والوں کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں۔
اسی وجہ سے کئی ہوٹلوں میں بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر صارفین سے تعاون کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔



