اسکولوں میں داخلہ اور امتحانی فیس UPI کے ذریعہ وصول کی جائے۔ حکومت

نئی دہلی ۔ مرکزی وزارتِ تعلیم نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ ایڈمیشن اور امتحانی فیس وصول کرنے کے لیے یکساں ادائیگی نظام، UPI استعمال کریں۔
اس قدم کا مقصد انتظامی طریقہ کار کو جدید بنانا اور سرپرست اور طلبا کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور NCERT, CBSE، کیندریے وِدیالیوں اور نوودیہ وِدیالیوں کو لکھے خط میں اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے اسکولوں میں معاشی لین دین کو آسان بنانے کے لیے UPI، موبائل والیٹ اور نیٹ بینکنگ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اپنانے کو کہا۔
یہ قدم، قانون سازی، پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے زندگی گزارنے اور اسکولنگ میں آسانی کی وسیع تر کوششوں کو فروغ دینے کا حصہ ہے۔ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے اپنانے سے کئی فائدوں کی امید ہے
جن میں آسانی، شفافیت اور سرپرستوں کے اسکول گئے بغیر کہیں سے بھی ادائیگی کی سہولت شامل ہے۔