افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متّقی کا دورہ دارالعلوم دیوبند

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متّقی ہفتہ کو اتر پردیش کے دیوبند پہنچے۔
وہ مشہور اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند میں تقریباً پانچ گھنٹے قیام کریں گے۔ اس دوران متّقی کے متوقع طور پر ادارے کے تقریباً 20 افغان نژاد طلبہ سے ملاقات اور گفتگو متوقع ہے۔
۔ دارالعلوم کے میڈیا انچارج اشرف عثمانی نے بتایا کہ متّقی کے دیوبند پہنچنے کے بعد انہیں دارالعلوم دیوبند کا دورہ کرایا جائے گا اور دوپہر تقریباً 3 بجے وہ طلبہ اور عام عوام سے خطاب کریں گے۔
اشرف عثمانی نے کہا وہ ہمارے ملک کے مہمان ہیں، اس لیے ان کی پوری دیکھ بھال کرنا ہمارا فریضہ ہے۔
اشرف عثمانی نے مزید بتایا کہ متّقی صاحب کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انہیں مہمان خانے لے جایا جائے گا جہاں انھیں کھانا فراہم کیا جائے گا۔
اشرف عثمانی نے واضح کیا کہ متّقی کا استقبال کسی خاص انتظام کے تحت نہیں بلکہ دارالعلوم کی روایت کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہمارے یہاں جو مہمان آتے ہیں، خاص طور پر ہندوستان کے مہمان، ہمیں ان کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔
وہ ہمارے ملک کے مہمان ہیں، اس لیے ہم ان کا استقبال اسی اعتبار سے کر رہے ہیں جیسا ملک کے مہمان کا استقبال کیا جانا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ دارالعلوم دیوبند کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔