نیشنل
اورنگ آباد اور عثمان آباد کے بعد اب احمد نگر ضلع کا نام بھی تبدیل

مرکزی وزارت داخلہ نے مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کا نام تبدیل کر کے "اہلیہ نگر” رکھنے کی منظوری دے دی ہے، ریاستی وزیر فینانس رادھا کرشنا وکھے پاتل نے جمعہ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ احمد نگر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اس سال مارچ میں ریاستی کابینہ نے کیا تھا اور اس کی درخواست مرکزی حکومت سے کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلیہ بائی ہولکر، جو 18ویں صدی کی اندور کی حکمران تھیں، اسی ضلع سے تعلق رکھتی تھیں۔
اس سے پہلے، یکناتھ شندے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کر کے "چھترپتی سامبھاجی نگر” اور "داراشیور” رکھ دیے تھے۔