بہار کے بعد اب بنگال کی باری۔ بی جے پی

نئی دہلی: ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔این ڈی اے اتحاد کے امیدوار تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ تقریباً 174 حلقوں میں این ڈی اے برتری میں ہے۔ اسی دوران مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اہم تبصرے کیے۔
انہوں نے بہار میں اپنی جیت یقینی ہونے کا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب بنگال میں بھی ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی۔گری راج سنگھ بہار کے بیگوسرائے حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی پر ایک میڈیا چینل سے بات چیت
کرتے ہوئے انہوں نے کہا“جو لوگ بہار کو سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس ریاست کے عوام بد نظمی نہیں چاہتے۔ یہاں کے لوگ بدعنوان لیڈروں کے ہاتھوں میں اقتدار نہیں دینا چاہتے۔ ایک بی جے پی کارکن کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں کہ بہار
میں این ڈی اے کی جیت پکی ہے۔ اب بنگال کی باری ہے۔ وہاں ہونے والے انتخابات میں بھی جیت ہماری ہی ہوگی۔ فی الحال وہاں ایک بد نظمی پھیلانے والی حکومت ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہاں
کے لوگ ناانصافی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ووٹرس نے فیصلہ کر لیا ہے کہ این ڈی اے کے ترقیاتی ایجنڈے کو وہ آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار کو بدعنوانوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ساتھ ہی
یہ بھی واضح کیا کہ این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس بارے میں کوئی الجھن نہیں ہےحکومت نتیش کمار کی قیادت میں ہی بنے گی۔



