رات کا کھانا کھانے کے بعد مدرسہ کی کئی لڑکیاں بیمار _ دوران علاج ایک لڑکی کی موت ؛ رشتہ داروں کا احتجاج

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس ) آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں لڑکیوں کے ایک مدرسہ میں رات کا کھانا کھانے کے بعد چند لڑکیاں بیمار پڑ گئیں۔جنھیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں ایک لڑکی کی دوران علاج موت ہوگئی۔
یہ واقعہ وجئے واڑہ کے اجیت سنگھ نگر میں واقع لڑکیوں کے مدرسہ میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ مدرسہ ایک ٹرسٹ کی جانب سے چلایا جاتا ہے جس میں آندھراپردیش کے مختلف علاقوں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کرتے ہیں جمرات کی رات کھانا کھانے کے بعد لڑکیوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور دست و قئے کرنے لگے۔ لڑکیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جن میں کرشمہ نامی لڑکی کی موت ہوگئی ۔باقی 7 لڑکیاں زیر علاج ہیں
اس واقعہ کے بعد متوفی کے رشتہ داروں نے مدرسہ پہنچ کر احتجاج کیا۔جس پر پولیس بھی پہنچ گئی اور فوڈ سیفٹی عہدیداروں نے مدرسہ کے باورچی خانے کا معائنہ کیا اور فریج میں رکھے گوشت کو ٹیسٹ کے لیاب بھیج دیا۔