نیشنل

بالوں کے بعد اب ناخن بھی جھڑنے لگے۔ مہاراشٹرا کے اس ضلع میں پراسرار بیماری 

بالوں کے بعد اب ناخن بھی جھڑنے لگے۔ مہاراشٹرا کے اس ضلع میں پراسرار بیماری

 

بلڈھانہ (مہاراشٹر) 20 اپریل:  ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے کئی دیہات میں ایک عجیب و غریب بیماری نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ابتدائی طور پر لوگوں کو بال جھڑنے کی شکایت تھی لیکن اب انہی افراد کے ناخن بھی جھڑنے لگے ہیں۔

 

شیگاؤں تعلقہ کے چار گاؤں کولواڑ، بونڈگاؤں، کتھورا اور مچھیندر کھیڑ میں اب تک ایسے 37 مریضوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے جن کے نہ صرف سر کے بال گر چکے ہیں بلکہ اب ان کے ہاتھوں اور پیروں کے ناخن بھی جھڑ رہے ہیں۔

 

مقامی افراد اس نئی طبی صورتحال سے سخت پریشان ہیں جبکہ محکمہ صحت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کیے ہیں اور ماحول کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

 

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ بیماری کس وجہ سے پھیل رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق آلودہ پانی، غذا یا کسی ماحولیاتی تبدیلی سے ہو سکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button