نیشنل

سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو 50 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال کی۔ باندرا پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نامعلوم شخص کے خلاف بھارتی قانون کی دفعات 308(4) اور 351(3)(4) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

 

یہ دھمکی چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے براہ راست ممبئی پولیس کو دی گئی تھی، اور معلوم ہوا ہے کہ یہ دھمکی دینے والا شخص فیضان نامی نوجوان ہے۔ شاہ رخ خان کو ماضی میں، اکتوبر کے مہینے میں بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔ ان دھمکیوں کا سلسلہ ان کی فلمیں "پٹھان” اور "جوان” کی کامیابی کے بعد شروع ہوا۔

 

حال ہی میں بالی ووڈ کے ایک اور اداکار سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ دھمکیاں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی تھیں۔ یہ گینگ سلمان کو کالے ہرن کے شکار کے کیس میں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور ان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button