نیشنل
مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مجلس کو بادشاہ گر کا موقف

چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق شیوسینا 29 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔
اس کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے 25 نشستوں کے ساتھ مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 22 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
دیگر و آزاد امیدواروں نے 13 نشستیں حاصل کیں، جبکہ انڈین نیشنل کانگریس کو 8 نشستیں ملیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی اور بھریپا بہوجن مہا سنگھ نے دو، دو نشستیں جیتیں۔
ان نتائج نے اورنگ آباد کی بلدی سیاست میں منقسم مینڈیٹ کی واضح تصویر پیش کر دی ہے، جہاں آئندہ میونسپل انتظامیہ کی تشکیل میں اتحاد اور حمایت فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔



