نیشنل
ایئر انڈیا کے ممبئی سے چنئی جانے والے طیارہ کے کیبن میں جلنے کی بو – بحفاظت ممبئی واپس لوٹ آئی

ممبئی: ایئر انڈیا کی ممبئی سے چنئی جانے والی پرواز AI-639 کو جمعہ کی شب حفاظتی اقدام کے طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر واپس لایا گیا۔ پرواز کے دوران کیبن میں جلنے جیسی بو محسوس کی گئی، جس پر پائلٹ نے احتیاطاً واپسی کا فیصلہ کیا۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ بحفاظت واپس ممبئی ایئرپورٹ پر اُتر گیا، اور مسافروں کی سہولت کے لیے فوری طور پر طیارہ تبدیل کیا گیا۔ ایئر لائن کے مطابق، ممبئی میں موجود گراؤنڈ اسٹاف نے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
ایک مسافر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ طیارہ رات 11:50 بجے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 45 منٹ پرواز کے بعد پائلٹ نے تکنیکی خرابی کی اطلاع دے کر واپسی کا اعلان کیا۔