نیشنل
ایئر انڈیا کے طیارے کو ممبئی میں حادثہ سے بال بال بچایا گیا
ایئر انڈیا کے طیارے کو ممبئی میں حادثہ سے بال بال بچایا گیا 21 جولائی کو کوچین سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز A12744 رن وے پر اترتے وقت پھسل گئی۔ ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ قابو سے باہر ہوکر رن وے سے ہٹ گیا۔
حکام کے مطابق، فوری طور پر ایمرجنسی ٹیمیں حرکت میں آکر تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال دیا۔ اس واقعہ میں طیارے کے انجن اور تین ٹائروں کو نقصان پہنچا جبکہ رن وے کا کچھ حصہ بھی متاثر ہوا۔ دیگر پروازوں کی لینڈنگ کے لیے ثانوی رن وے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کو معائنہ کے لیے الگ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم طیارے میں کتنے مسافر موجود تھے، اس کی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں۔ رن وے کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔




