نیشنل

احمد آباد میں ایرانڈیا کا طیارہ حادثہ میں مکمل تباہ

گجرات  کے احمد آباد شہر میں ایک ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ میگھانی نگر کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہی طیارہ سِول ہاسپٹل کے قریب رہائشی علاقے پر آ گرا۔

 

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں اس وقت 242 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد پورے علاقے میں گھنا دھواں پھیل گیا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ احمد آباد سے لندن روانہ ہو رہا تھا۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

حادثہ میں کتنی اموات ہوئی ہیں اس کا فوری طور پر علم نہ ہو سکا ۔اس واقعے کے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button