نیشنل
گجرات میں ایر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار 242 مسافرین تھے سوار

نئی دہلی: گجرات کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ واقعہ میگھانی نگر کے گھوداسر کیمپ علاقے میں پیش آیا۔
احمد آباد سے لندن جانے کے دوران ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ایک درخت سے ٹکرا کر گر پڑا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 242 سے زائد مسافر سوار تھے۔
جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طورپر پتہ نہیں چل سکی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔