نیشنل
حادثہ کے بعد طیارہ میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل پر گر پڑا

ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ احمدآباد ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے چند ہی منٹوں کے اندر پیش آئے اس حادثے میں طیارے کا ایک حصہ، جس کے ساتھ ایک پہیہ بھی جُڑا ہوا تھا، ایک عمارت کی چھت پر جا گرا۔
ذرائع کے مطابق یہ عمارت بی جے میڈیکل کالج کے انٹرن ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی ہے۔ حادثہ کے وقت ایم بی بی ایس کی طالبات ڈائننگ ہال میں کھانا کھا رہے تھے ان میں کتنے طالبات کی موت ہوئی اس کا فوری علم نہیں ہوسکا۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کی جگہ کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں، جبکہ طیارے کا ملبہ عمارت کی چھت پر موجود ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔