نیشنل
ایشوریہ رائے کی تصاویر بغیر اجازت استعمال نہیں کی جاسکتی ۔ عدالت کا حکم

نئی دہلی ۔حال ہی میں مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا کیونکہ ان کی تصاویر کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس معاملے میں آج دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ اب سے کوئی بھی شخص ایشوریہ رائے کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر استعمال نہیں کر سکتا۔عدالت نے کہا کہ ایشوریہ کی تصاویر کے غلط استعمال سے نہ صرف انہیں مالی نقصان ہوا بلکہ ان کی عزت اور شخصی وقار کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ ایشوریہ رائے کے تشہیری اور ذاتی حقوق کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔