اجیت پوار طیارہ حادثہ۔ پائلیٹ کے آخری الفاظ

ممبئی ۔ مہاراشٹرا کے بارامتی میں پیش آنے والے ہولناک طیارہ حادثے کے بارے میں سب کو معلوم ہے جس میں اجیت پوار کی موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اس حادثے کو پائلٹس نے آخری لمحات میں محسوس کیا۔ حادثے کا اندازہ ہوتے ہی پائلٹ کی آواز ریکارڈ ہوئی جس میں وہ “اوہ شی” کہتے ہوئے سنے گئے۔ یہ ریکارڈنگز منظرِ عام پر آئی ہیں۔تاہم اس وقت تک حالات قابو سے باہر ہو چکے تھے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے ایک آفیسر نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کاک پٹ میں کہے گئے آخری الفاظ کے بارے میں انکشاف کیا۔اس طیارہ حادثے کی تحقیقات ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو کر رہا ہے اور بلیک باکس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
بلیک باکس کو فلائٹ ریکارڈر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک نہایت اہم آلہ ہوتا ہے جو طیارے کی پرواز سے متعلق معلومات محفوظ کرتا ہے۔ یہ نہ صرف پرواز کے ڈیٹا کو ریکارڈ کرتا ہے بلکہ طیارہ گرنے سے پہلے کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو اور وہاں کی آوازوں کو بھی محفوظ کرتا ہے۔



