اجیت پوار : طیارہ میں ہوئے 5 دھماکہ، گھڑی اور کپڑوں سے شناخت۔ عینی شاہدین نے بتایا انھوں نے کیا دیکھا

اجیت پوار کے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد ہوئے 5 دھماکے۔ عینی شاہدین نے بتایا انھوں نے کیا دیکھا
ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پاور سمیت طیارے میں سوار تمام پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ طیارہ حادثہ بارامتی میں اُس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا۔یہ طیارہ صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر ممبئی سے پرواز کر چکا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ لینڈنگ کے وقت بارامتی ایئرپورٹ پر حد بصارت کمزور تھی۔ حادثے میں اجیت پاور کے علاوہ طیارے میں ان کے PSO ویدیب جادھو، پائلٹ کیپٹن سمیٹ کپور، کیپٹن سامبھوی پاٹھک اور فلائٹ اٹینڈنٹ نکی مالی سوار تھے۔اجیت پاور کےی نعش کی شناخت ان کے کپڑوں سے کی گئی۔خبر رساں ایجنسیز کے مطابق ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیم حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے دہلی سے بارامتی روانہ ہو گئی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ انہوں نے چہارشنبہ کی صبح طیارے کو بارامتی ایئرپورٹ کے اوپر چکر لگاتے دیکھا۔خاتون نے کہا“ہوا میں ایک چکر لگانے کے بعد طیارہ تھوڑا غیر مستحکم لگ رہا تھا اور جیسے ہی یہ لینڈنگ کے لیے رن وے کے قریب پہنچا زمین سے زور سے ٹکرایا اور اس میں دھماکہ ہو گیا۔ ایک بہت زور دار آواز آئی جو ہمارے گھر تک سنی گئی۔”انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد طیارے کے کئی حصے ہوا میں اڑ گئے اور ملبے کا کچھ حصہ ہمارے گھر کے قریب بھی گرا۔
انہوں نے کہا“طیارہ نیچے گرنے سے پہلے ایک طرف جھک گیا۔ ہم نے دھماکہ دیکھا اور یہ بہت خوفناک تھا۔”ایک چشم دید گواہ نے کہا کہ لگ رہا تھا کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کا بیلنس خراب ہو گیا تھا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا“طیارہ جس طرح نیچے آ رہا تھا، ہمیں لگا کہ یہ حادثے کا شکار ہوگا۔ یہ رن وے سے تقریباً 100 فٹ اوپر تھا۔
جیسے ہی ہم طیارے کی طرف دوڑے، ہم نے آگ کی شعلے دیکھے جس کے بعد لگاتار چار سے پانچ دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے ہم طیارے کے قریب نہیں جا سکے۔”



