نیشنل

اجیت پوار کی کل جمعرات کو آخری رسومات

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا بارامتی میں لینڈنگ کے دوران مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں اجیت پوار سمیت 5 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔ اس واقعہ نے سیاسی حلقوں میں غم کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

 

اجیت پوار کی آخری رسومات جمعرات کو پونے ضلع واقع بارامتی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کیے جانے کی جانکاری سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آخری رسومات میں برسراقتدار اور اپوزیشن کے کئی لیڈران شرکت کریں گے۔ذرائع کے حوالہ سے جو خبریں موصول ہو رہی ہیں ان میں بتایا جا رہا ہے کہ

 

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی اجیت پوار کی آخری رسومات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آخری رسومات کے لیے صبح 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔ این سی پی نے مطلع کیا ہے کہ اس دوران دنیائے سیاست کے کئی لیڈران موجود رہیں گے۔ اجیت پوار کے جسد خاکی کو ودیا پرتشٹھان میدان میں کچھ دیر رکھا جائے گا

 

تاکہ عوام ان کا آخری دیدار کر سکیں اور خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر اکے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال پر این سی پی-ایس سی پی چیف شرد پوار سے بات کر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک تعزیتی پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ’’اجیت پوار عام لوگوں کے لیڈر تھے اور زمینی سطح پر ان کی گرفت کافی مضبوط تھی۔

 

مہاراشٹر کی عوام کی خدمت میں وہ ہمیشہ وقف رہے۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اجیت پوار کے انتقال پر اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’آج ایک دردناک حادثہ میں مہاراشٹر اکے نائب وزیر اعلیٰ اور این ڈی اے کے ہمارے سینئر ساتھی اجیت پوار کے انتقال کی خبر سے دل بہت پریشان ہے

 

وہ جب بھی ملتے تھے مہاراشٹر کی عوام کے حق میں بات کرتے تھے اور فلاحی منصوبوں پر طویل گفتگو کرتے تھے۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button