نیشنل
اجمیر شریف جانے والی مال گاڑی پٹریوں سے اتر گئی

نئی دہلی ۔ راجستھان کے بیکانیر ضلع میں اجمیر شریف جانے والی ایک مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے تقریباً 37 ڈبے پٹری سے اتر گئے
کئی ڈبوں کے تو پہیے بھی نکل گئے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار گاڑی میں سوار تمام ریلوے ملازمین محفوظ ہیں۔ اس حادثے کی وجہ سے ریل ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔
حادثے کے بعد دو ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور متعدد ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔