نیشنل

طیارہ میں سوار تمام مسافرین ہلاک، صرف ایک شخص زندہ بچ گیا

نئی دہلی ۔ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں ہلاک شدگان کے بارے میں ایئرلائنس نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ AI171 پرواز میں سوار 242 مسافروں میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اس بات کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعہ دی گئی ہے۔

 

زندہ بچ جانے والے واحد مسافر کو ہاسپٹل میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایئرلائنس کے مطابق مرنے والوں میں 229 مسافر تھے جب کہ 12 عملہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ہلاک شدگان میں 169 ہندوستانی شہری، 53 برطانوی شہری، 7 پرتگالی باشندے اور ایک کینیڈین شہری شامل ہیں۔

 

مزید یہ بتایا گیا ہے کہ واحد زندہ بچ جانے والا برطانوی شہریت کا حامل ایک ہندوستانی نژاد شخص ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button