نیشنل
سونے کی قیمت میں آل ٹائم ریکارڈر اضافہ

نئی دہلی ۔سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ٹیرف (محصولات) میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری سونے کی طرف منتقل کر رہے ہیں
جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی رجحان کے تحت ملک میں بھی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔
دہلی میں 10 گرام سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 1,06,070 روپے کی آل ٹائم ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے سونے کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔



