نیشنل

کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پرامیتابھ بچن ہوئے زخمی۔ مداحوں کے نام پیغام

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارامیتابھ بچن نے حال ہی میں بتایا کہ ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیٹ پر ان کے ساتھ حادثہ ہوا جس کے بعد انہیں ہاسپٹل جانا پڑا۔ بگ بی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی بائیں پاوں میں چوٹ لگی ہے، چوٹ اتنی گہری تھی کہ ان کی نس کٹ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انھیں ٹانکے دئیے گئے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ معلومات دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ امیتابھ بچن حال ہی میں 80 سال کے ہو گئے ہیں لیکن ان کی محنت اور کام سے محبت آج بھی انہیں متحرک رکھتی ہے۔ حال ہی میں اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ان کی آنے والی فلم ‘اونچائی’ کی شوٹنگ کی ہے۔ شوٹنگ کے دوران بگ بی کو سانس لینے میں تکلیف تھی جس کے لیے انہیں اپنا انہیلر لینا پڑا۔ انہیلر لینے کے بعد وہ اپنے کام میں جٹ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button