انٹر نیشنل

جدہ سے مزید 231 انڈین مسافروں کی وطن واپسی

حیدرآباد ۔ کے این واصف

 آپریشن کا ویری کے تحت سوڈان سے انخلا کئے جانے والے مزید231 مسافر جدہ سے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مسافر انڈین ایئرلائن کے ذریعہ واپس گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن کا ویری کی نگرانی کے لئے مملکتی وزیر برائے امور خارجہ ہند مرلی دھرن اور سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں بھی جدہ مین موجود ہیں۔ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’انڈین مسافروں کوبہترین طریقے سے استقبال کیا گیا اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔

’ایئرپورٹ انتظامیہ کے تمام شعبوں نے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کی واپسی کو آسان بنایا ہے‘۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے فضائی اور سمندری سفر کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔دوست ممالک کے شہریوں کا جدہ میں استقبال کیا جاتا ہے اور ان کی وطن واپسی آسان بنا دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button