آندھرا پردیش مئیر جوڑے کا قتل 5 مجرموں کو سزائے موت

حیدراباد: ریاست آندھرا پردیش چتور میئر شوہر بیوی قتل کیس میں عدالت نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے پانچ مجرموں کو سزائے موت سنائی۔ تقریباً دس سال قبل، 17 نومبر 2015 کو اُس وقت کی چتور میئر کتھاری انورادھا اور
ان کے شوہر موہن کا قتل ہوا تھا۔ یہ واقعہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں پیش آیا تھا۔چتور کی چھٹویں ایڈیشنل سیشنز کورٹ کے جج این۔ سرینواس راؤ نے حال ہی میں فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو قصوروار قرار دیا۔ آج عدالت نے
انہیں سزائے موت سنائی۔ابتدائی طور پر اس کیس میں 23 افراد کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم کاسرم رمیش (A-22) نے عدالت میں عرضی دائر کی کہ اس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد عدالت نے اس کا نام خارج
کر دیا۔ ایس۔ سرینواس آچاری (A-21) دورانِ سماعت ہی وفات پا گئے۔ یوں آخر میں 21 ملزمان کے خلاف مقدمہ چلا۔سری رام چندر شیکھر عرف چنتو (A-1)،گووند سوامی سرینواس وینکٹاچلپتی عرف وینکٹس (A-2)،جئے پرکاش ریڈی عرف جیا
ریڈی (A-3)،منجوناتھ عرف منجو (A-4) اور وینکٹیش(A-5) قصوروار پائے گئے اور انہیں سزائے موت سنائی گئی۔ 17 نومبر 2015 کو چنٹو جو مئیر کا رشتہ دار بتایا گیا ہے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ نقاب پوش حالت میں بندوقیں اور چاقو لے کر
چتور میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں داخل ہوا۔ چنٹواور اس کے ساتھیوں نے انورادھا پر گولیاں چلائیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ ساتھ والے کمرے میں موجود موہن پر چاقوؤں سے حملہ کیا گیا ۔
 
 


