نیشنل
آندھراپردیش میں میگا ڈی ایس سی کا شیڈول جاری

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش میں اساتذہ کی ملازمتوں کے خواہشمند اُمیدواروں کا طویل انتظار بالآخر ختم ہو گیا ہے۔ ریاستی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ڈی ایس سی (AP DSC) یعنی اساتذہ کے تقررات کا شیڈول جاری کر دیا ہے
جس کا اُمیدوار طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ریاستی وزیر تعلیم نارا لوکیش نے بتایا کہ سابقہ اعلان کے مطابق 16,347 اُساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن 20 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔
آن لائن درخواستیں 20 اپریل سے 15 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 6 جون سے 6 جولائی کے درمیان ڈی ایس سی امتحانات کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے طور پر منعقد کیے جائیں گے۔