نیشنل

آندھرا پردیش کے رائے چوٹی میں بلدی انتخابات سے قبل سیاسی تشدد – وائی ایس آر کانگریس کے دفتر اور 10 گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا

رائے چوٹی: آندھرا پردیش کے ضلع  اننا میا کے رائے چوٹی میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی، جہاں تلگو دیشم پارٹی کے کارکنوں نے سابق رکن اسمبلی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی  کے لیڈر سری کانت ریڈی کے دفتر پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے توڑ پھوڑ کی اور تقریباً 10 گاڑیوں کو آگ لگانے کے بعد وائی ایس آر کانگریس کے دفتر کو بھی نذرِ آتش کردیا۔ آگ کے شعلے بلند ہونے سے اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق، حملے کے وقت سری کانت ریڈی پارٹی دفتر میں موجود تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گروپوں کو منتشر کرتے ہوئے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اس دوران حملے کی ویڈیو بنانے کے لئے پہنچے میڈیا نمائندوں کو بھی مبینہ طور پر ٹی ڈی پی کارکنوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

 

وائی ایس آر کانگریس کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے کے خوف سے پارٹی امیدوار بلدیاتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگیوں کا عمل جاری رہنے کے دوران پیش آئے اس واقعہ نے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button