نیشنل
مندر میں بھگڈر مچنے سے 9 بھکتوں کی موت – آندھراپردیش میں افسوناک واقعہ

آندھراپردیش کی ایک مندر میں بھگڈر مچنے سے 9 بھکتوں کی موت ہوگئی ۔یہ افسوناک واقعہ ہفتہ کی صبح سری کاکولم ضلع میں پیش آیا
جہاں کاشی بُگّا کے وینکٹیشور مندر میں بھگدڑ مچنے سے نو بکھت ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایکادشی کے موقع پر مندر میں بڑی تعداد میں بھکت جمع تھے
، اسی دوران بھیڑ کے سبب بھگدڑ مچ گئی۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے



