نیشنل
کشمیر دہشت گرد حملہ میں آندھراپردیش کے دو افراد بھی ہلاک

جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں وشاکھاپٹنم کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم چندر مولی اور نیلور ضلع کے کاولے علاقے سے تعلق رکھنے والے مدھوسودھن راؤ شامل ہیں
چندر مولی دہشت حملہ کو محسوس کرتے ہوئے وہاں بچنے کے لئے فرار ہوگئے تھے تاہم دہشت گردوں نے ان کا تعاقب کرکے ہلاک کردیا
۔مدھوسودھن راؤ، جو پیشے سے ایک سافٹ ویئر انجینئر تھے اور بنگلورو میں ملازمت کر رہے تھے، حملے کے وقت وہاں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے جسم میں 42 گولیاں پیوست ہوئیں، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی
۔دونوں افراد کی ہلاکت پر ریاست آندھرا پردیش میں افسوس اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔