نیشنل 
 آندھرا پردیش میں دہشت گردوں کے دو ہمدرد گرفتار، مہاراشٹر کے توفیق اور یو پی کے سجاد کی حیثیت سے ہوئی شناخت
 
 آندھرا پردیش میں دہشت گردوں کے دو خطرناک ہمدرد گرفتار، پولیس چھان بین میں مصروف
آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے دھرماورم میں پولیس نے ایک سنسنی خیز کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو اہم ہمدردوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت مہاراشٹرا کے توفیق شیخ اسلم اور اترپردیش کے سجاد حسین کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ گرفتاری حال ہی میں گرفتار کیے گئے نور محمد سے حاصل ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں آئی۔
پولیس نے دونوں مشتبہ افراد سے سخت پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے تاکہ ان کے دہشت گرد حلقوں سے تعلقات اور ممکنہ سازشوں کا پردہ فاش کیا جا سکے۔ اس چھان بین نے دھرماورم علاقے میں لمحہ بھر کے لیے خوف و ہراس پیدا کر دیا۔
 
 


