نیشنل

کرنول بس حادثہ کے مقام پر ایک اور حادثہ

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کرنول کے مضافاتی علاقے چنناٹیکورو کے قریب جہاں بس حادثہ پیش آیا تھا اسی مقام پر ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے کا شکار ویموری کاویری ٹراویلس کی بس کو سڑک کے کنارے ہٹانے کے دوران کرین الٹ گیا۔

 

 

اس واقعے میں کرین کے ڈرائیور کو چوٹیں آئیں جسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی ویموری کاویری ٹراویلس کی بس جمعہ کی صبح ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی تھی

 

 

جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی۔اس ہولناک حادثے میں 19 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کرنول حادثہ کا شکار بس پر خطرناک ڈرائیونگ ، برق رفتاری کے 16 چالان

متعلقہ خبریں

Back to top button