نیشنل

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیامگاہ پر ایک مرتبہ پھر حملہ

نئی دہلی۔ صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دہلی میں واقع سرکاری قیامگاہ پر جمعرات کی رات چند شرپسندوں نے پھر ایک مرتبہ پھرحملہ کیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع بیرسٹر اویسی نے خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی جس میں انھوں نے حملہ کے بعد پولیس عہدیداروں کی جانب سے کی جانے والی صاف صفائی کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا

 

 

۔بیرسٹر اویسی نے لکھا ” آج کچھ "نامعلوم شرپسندوں” نے میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ میں اب گنتی گنوا چکا ہوں کہ میری دہلی کی رہائش گاہ کو کتنی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ جب میں نے دہلی پولیس کے عہدیداروں سے پوچھا کہ یہ ان کی ناک کے نیچے کیسے ہو رہا ہے تو انہوں نے بے بسی کا اظہار کیا۔ صدر مجلس نے کہا کہ امیت شاہ یہ آپ کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

 

اسپیکر اوم برلا براہ کرم ہمیں بتائیں کہ کیا ارکان پارلیمنٹ کی حفاظت کی ضمانت دی جائے گی یا نہیں۔ صدر مجلس ںمنے کہا کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے نہیں ڈرتے، انھوں نے کہا اس طرح کی ساورکر قسم کے بزدلانہ رویے کو بند کرو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button