تلنگانہ

سیلفی لینے کے دوران تالاب میں گرنے سے انجینئرنگ کے طالب علم محمد اسماعیل کی موت _ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں واقعہ

ورنگل _ 23 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں سیلفی لینے کے دوران انجینئرنگ کے طالب علم کی پانی میں گرنے سے موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق کے حسن پرتی میں واقع کٹس انجینئرنگ کالج میں انجینئرنگ کے پہلے سال میں زیر تعلیم تین طلباء محمد اسماعیل ، سید زید اور شہزاد خان تفریح کے لئے ضلع کے  نڈی کوڈی منڈل کے کنٹا آتماکور کے تالاب آئے تھے جہاں  سیلفی لینے کے  دوران محمد اسماعیل پھسل کر گہرے پانی میں گر پڑے۔ یہ تینوں بھی تیراکی سے واقف نہیں تھے دو دوست  اسماعیل کو بچانے میں ناکام ریے

 

پولیس کے مطابق، قاضی پیٹ کے رہنے والے عبدالشہزاد خان، سید زید اور محمد اسماعیل، جو حسن پڑتی کے  کٹس کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تین دوست جمعرات کو کنتھاآتماکور تالاب تفریح کے لئے  آئے تھے۔

 

جب تینوں تالاب میں سیلفی لے رہے تھے، اسماعیل (18) پھسل کر گر گئے۔ دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن انھیں بچا نہیں  سکے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پانی سے نکال لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button