مغربی بنگال میں ایک اور میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ

نئی دہلی: مغربی بنگال (West Bengal) میں مسلسل پیش آ رہے عصمت ریزی کے واقعات نے شدید سنسنی پھیلا دی ہے۔ حال ہی میں کولکتہ میں آر جی کر میڈیکل کالج کی ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ایک قانون کی طالبہ کے ساتھ
بھی زیادتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔ اب ایک اور میڈیکل طالبہ کے ساتھ پیش آیا واقعہ پھر سے عوامی غصے کو بھڑکا رہا ہے۔پولیس کے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اوڈیشہ سے
تعلق رکھنے والی 23 سالہ طالبہ درگاپور کے شوبھا پور کے قریب واقع ایک خانگی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ جمعہ کی رات وہ کھانے کے لیے اپنی ایک دوست کے ساتھ کالج کیمپس سے باہر نکلی۔ اسی
دوران کچھ اوباش عناصر نے ان کا پیچھا کیا۔ لڑکی کا دوست خوفزدہ ہو کر وہاں سے فرار ہو گیا جبکہ حملہ آوروں نے متاثرہ کو زبردستی قریبی جنگل میں لے جا کر اس میں سے ایک نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔اطلاع ملنے پر پولیس
فوری طور پر موقع پر پہنچی اور متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ جائے وقوعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور میڈیکل کالج کے عملے کے ساتھ ساتھ متاثرہ کے
دوست سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس میں تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔